پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 182,936 پوائنٹس تک پہنچ گیا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 182,936 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
گذشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 182,153 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو 186 پوائنٹس کی کمی کے بعد تھا۔ ابتدائی کاروباری سیشن میں مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد کی بحالی کا عندیہ ملا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اس مثبت رجحان کی وجہ محدود منافع بخش حصص کی خریداری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔



