مٹھی: ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کا تھر آرٹ اسٹوڈیو کا دورہ، سندھ کی ثقافت کو سراہا

مٹھی(رپورٹ: میندھرو کاجھروی)ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی اور اسسٹنٹ کمشنر مٹھی عمیر اشرف نے تھر آرٹ اسٹوڈیو مٹھی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے آرٹ اسٹوڈیو میں رکھے گئے مختلف فن پاروں، ہاتھ کی محنت سے تیار کردہ نمونوں اور سندھ کی روایتی آرٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالحلیم جاگیرانی نے سندھ کے فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں، محنت اور فن سے بھرپور ہر فن پارے کو دل سے سراہا اور کہا کہ سندھ کی آرٹ اور ثقافت ہماری پہچان ہے، جسے محفوظ رکھنا اور آگے بڑھانا بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ادارے نہ صرف نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں بلکہ سندھ کے ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دورے کے دوران تھر آرٹ اسٹوڈیو کی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو آرٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر آرٹ اسٹوڈیو کے بانی روی ٹوہانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آرٹ اسٹوڈیو قائم کرنے کا مقصد تھر کے فن کو زندہ رکھنا اور اسے عالمی سطح تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے فن کی دنیا کو متعارف کرانے کی کوشش کی ہے، اور امید ظاہر کی کہ نوجوان فنکاروں اور انتظامیہ کے تعاون سے اس اسٹوڈیو کو تاریخ کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button