پشاورزلمی نے اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ،اظہر محمود کو بولنگ کوچ بنادیا

پشاور(جانو ڈاٹ پی کے)پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) سیزن 11 کے لیے ہیڈ کوچ جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ کو مقرر کر دیا۔اس موقع پر چیئر مین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ اوٹس گبسن کا تجربہ ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوگا۔اوٹس گبسن اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی قومی ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اوٹس گبسن یارکشائر، بی پی ایل، دی ہنڈرڈ اور دیگر لیگز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔وسری جانب پشاور زلمی نے سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور تجربہ کار کوچ اظہر محمود کو آنے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے ٹیم کا اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button