امریکا کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم میں پاکستانی نژاد فاسٹ بولر احسان عادل شامل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا کی کرکٹ ٹیم میں پاکستانی نژاد فاسٹ بولر احسان عادل کو شامل کر لیا گیا۔

 احسان عادل کی شمولیت جسدیپ سنگھ کے ان فٹ ہونے کے بعد عمل میں آئی، جس کی باقاعدہ منظوری آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دے دی ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے احسان عادل اس سے قبل پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ وہ 2015 کا ورلڈ کپ پاکستان کی جانب سے کھیل چکے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے لیے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے میچز میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button