میرپورخاص: گورنمنٹ پرائمری اسکول رحیم نگر میں پی ٹ الف سٹی کے کامیاب عہدیداران کے اعزاز میں پروقار تقریب

میرپورخاص (شاھدمیمن) گورنمنٹ پرائمری اسکول رحیم نگر کے اساتذہ کی جانب سے پ ٹ الف سٹی کے کامیاب عہدیداران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پ ٹ الف کے عہدیداران کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے تقریب کی صدارت محمد جمن لغاری نے کی تقریب میں پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالرحیم سومرو اور عبدالمجید سومرو بھی شریک تھےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پ ٹ الف کی سینئر رہنما شاہین اختر سنگھڑا نے کہا کہ یہ الیکشن حق اور انصاف کی جیت ہے انشاء اللہ سٹی صدر محمد یونس بھنگر، جنرل سیکریٹری دلاور ستار، جوائنٹ سیکریٹری شمس الدین پنہور، فنانس سیکریٹری شاہد محمود جنید، عبدالقدوس، غفران رائے،جاوید السلام و دیگر ٹیم اعظم خان ہزاروی کی قیادت میں اساتذہ کے مسائل حل کرے گی۔



