شکارپور: انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

شکارپور ( رپورٹ سیف مصطفیٰ نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)شڪارپور سکھرلاڑکانہ قومی شاہراہ پر انڈس ہائی وے، ٹاؤن مدیجی کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت زاہد سیال جبکہ زخمی کی شناخت عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے جانبحق شخص کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے مسافر کوچ کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جانبحق شخص کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے، کار میں سوار افراد سیہون شریف حضرت لال شہباز قلندرؒ کے عرس میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔



