پونٹنگ اور روی شاستری نےبابر اعظم کو’’ٹپس‘‘دیدیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پونٹنگ اورروی شاستری نےبابر اعظم کو’’ٹپس‘‘دیدیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور معروف بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم کی حالیہ غیر مستقل کارکردگی پر کھل کر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آئی سی سی ریویو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ اگر کوئی بیٹر18گیندوں پر15رنز بناتا ہے تو وہ ناصرف خود دباؤ میں آتا ہے بلکہ دوسرے اینڈ پر موجود بیٹر پر بھی دباؤ بڑھا دیتا ہے،بابر کو اننگز کے آغاز میں ہی باؤنڈریز لگانا ہوں گی ورنہ ٹیم کا مومینٹم متاثر ہو گا۔

روی شاستری نے بھی بابر پر بڑھتے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر کے اس مرحلے پر توقعات کا بوجھ کھلاڑی کو متاثر کرتا ہے، شاستری کے مطابق بابر کو ابتدائی گیندوں پر جارحانہ انداز اپنا ہوگا چاہے اس میں آؤٹ ہونے کا خطرہ ہی کیوں نہ ہو۔روی شاستری نے خبردار کیا کہ اگر بابر نے جلد خود کو ایڈجسٹ نہ کیا تو ان پر سوالات مزید بڑھیں گے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مڈل اوورز انتہائی اہم ہوتے ہیں اور وہاں وقت ضائع کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی۔پونٹنگ نے بابر کو نیدرلینڈز کے خلاف نمبر چار پر بیٹنگ کرانے کو بھی دباؤ میں اضافے کی وجہ قرار دیا اور مشورہ دیا کہ انہیں دوبارہ نمبر تین پر بیٹنگ کرائی جائے تاکہ وہ پاور پلے میں فیلڈنگ پابندیوں کا فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button