رمضان:عبادات کیساتھ مستحق لوگوں کی مدد کرنا بھی ضروری ہے،ریما

لاہور(یواین پی) ماہ رمضان کا احترام ہم سب مسلمانوں پر فرض ہے اللہ پاک کی طرف سے کچھ خاص دن اور مہینے ہوتے ہیں جن میں اللہ پاک کے حضور قبولیت ضروری ہوتی عبادات کیساتھ مستحق لوگوں کی مدد کرنا بھی ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ نازاداکارہ ریما نے گزشتہ روز خصوصی گفتگو میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آئو سب مل کر اپنے خالق کی حمد بیان کریں اس سے معافی کی درخواست کریں ۔



