امریکا کی سعودی عرب کو ایف 15 کے آلات فروخت کرنے کی منظوری

فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے سعودی عرب کو اربوں ڈالر مالیت کے ایف 15 طیاروں سے متعلق آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 3 ارب ڈالر مالیت کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی ہے، جس میں تکنیکی معاونت اور متعلقہ سازوسامان بھی شامل ہے۔
پینٹاگون کے مطابق اس فروخت کا مقصد سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ اور خطے میں سلامتی کے توازن کو برقرار رکھنا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 9 ارب ڈالر مالیت کے جدید پیٹریاٹ میزائل سسٹمز کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی تھی۔ اس منصوبے کے تحت امریکا سعودی عرب کو جدید کیپیبلٹی تھری (Capability-3) میزائلز اور ان سے متعلقہ آلات فراہم کرے گا۔



