ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے 2 نئے مطالبے کر دئیے

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے 2 نئے مطالبے کر دیے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول کے بجائے عمان میں مذاکرات ہونے چاہیے۔

ایران نے مذاکرات میں مشرق وسطیٰ کے دیگر ملکوں کی شمولیت پر بھی اعتراض کیا ہے۔ ایران امریکا سے صرف دوطرفہ باہمی مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔

ایران اور امریکا کی طرف سےمعاملےپرکوئی باضابطہ اعلان سامنےنہیں آیا۔

توقع ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وائٹ ہاؤس کے ایلچی اسٹیو وٹ کوف دونوں مذاکراتی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

عراقچی نے منگل کو اپنے عمانی اور ترک ہم منصبوں اور قطر کے وزیر اعظم سے کالز پر گفتگو کی ہے جب کہ وٹکوف نے اسرائیل میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایران پر توجہ مرکوز کی گئی، اور نیتن یاہو اسرائیل کی ڈیفنس فورسز کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر، موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا، اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل شلومی بائنڈر بھی ملاقات میں شریک تھے۔

مزید خبریں

Back to top button