ایران نے فسادات میں ملوث4غیر ملکی ایجنٹ پکڑ لئے

تہران(جانو ڈاٹ پی کے)ایرانی حکام نے گزشتہ ماہ فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں4غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق گرفتار افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی،گرفتار افراد کو تہران صوبے میں ان کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک مشتبہ شخص کے بیگ کی تلاشی کے دوران4دیسی ساختہ اسٹن گرنیڈ برآمد ہوئے جو ہنگاموں اور بےامنی کے دوران استعمال کیے گئے تھے۔



