بدین: 13سالہ بچے سے زیادتی ، مقدمہ درج ملزم فرار

بدين(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)​کھوسکی شہر میں ایک مدرسے میں 13 سالا بچے سے مسلسل زيادتی کا شرمناک واقع پیش آیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوتے ہی ملزم فرار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق کھوسکی شہر کے وارڈ نمبر ایک میں واقعی ایک مدرسے میں زیر تعلیم تیرا سالا بچے جنید مغل کے والد سلیم مغل نے کھوسکی تھانہ پر ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں انہونے الزام لگایا ہے مدرسے کا معلم محمد اکرم نہڑیو نے زبر دستی میری 13 سالا بیٹے جنید کو زبردستی اپنی حوس کا نشانہ بنایا ہے اس موقع پر متاثرہ بچے جنید مغل نے صحافیوں کو بتایا کے مذکورہ معلم اکرم گزشتہ چھ ماہ سے مجھے سے زبردستی بدفعلی کرتا تھا دو دن پہلے میں مدرسے پہنچا تو معلوم نے مجھے اپنے حجرے میں بلاکر زبردستی کرنے کی کوشش کی جس پر میں چلانے لگا تو مدرسے کے بچے آ گئے جن کو دیکھ کر اس نے مجھے چھوڑ دیا صحافیوں کے سوال پر جنید نے بتایا کے معلم اکرم نہڑیو نے مجھے فیملی دی تھی کے اگر مینے کسی کو بتایا تو وہ مجھے جان سے مار دینگے جس کے باعث میں برداشت کرتا رہا کھوسکی پولیس نے جنید کے والد سلیم مغل کی مدعیت میں مولانا اکرم نہڑیو کے خلاف ppc 337-377/B.506-337f کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ مدرسے کا معلم نامزد ملزم اکرم نہڑیو مدرسے سے فرار ہو گیا ہے

مزید خبریں

Back to top button