شیرازی خاندان اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کرنہ اپنا فرض سمجھتا ہے۔رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ اور سجاول کی سیاست میں اپنا ایک منفرد مقام رکھنے والے ٹھٹھہ کے شیرازی خاندان کے چشم و چراغ نوجوان سیاسی رھنما سابق وزیر مملکت فوڈ سیکیورٹی اور موجودہ رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی رھائشگاہ پر مختلف برادریوں اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کرکے اپنے مسائل پیش کئے اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے عوام کے مسائل سنے گئے اور مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے ملاقات کرنے والے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے شیرازی خاندان کئی دھائیوں ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کی عوام کے مسائل کو حل کرنے عوامی خدمت کہ لئے مشغول عمل ہے اور عوام کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر آل ٹھٹھہ تاجر اتحاد کے جنرل سیکریٹری شاھد میمن ممبائی اور ٹھٹھہ کے سینیئر صحافی جاوید لطیف میمن بھی موجود تھے



