جج عنایت اللہ بھٹو کا ڈسٹرکٹ جیل بدین کا دورہ،قیدیوں سے ملاقات، اچھے شہری بننے کی اہمیت پر زور

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین عنایت اللہ بھٹو نے ڈسٹرکٹ جیل بدین کا دورہ کیا۔ انہوں نے قیدیوں کو قانون کے مطابق فراہم کی جانے والی خوراک، ادویات اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر سول جج وقار احمد پنہور، سپرنٹنڈنٹ انچارج ڈسٹرکٹ جیل بدین مظہر علی، ڈی ایس پی پیر شبیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین عنایت اللہ بھٹو نے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب یہاں قیدیوں کا حال احوال معلوم کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے قیدیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ غلطیاں ہر انسان سے ہو جاتی ہیں، ان غلطیوں پر اللہ تعالیٰ سے اور اس انسان سے معافی مانگنی چاہیے جس پر ظلم ہوا ہو۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے مقصد کو سمجھنے کی ضرورت ہے، انسان اشرف المخلوقات ہے اور ہمیں اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں، آپ کے جیل میں ہونے کی وجہ سے آپ کے بچے اور اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں، اس لیے اپنے بچوں اور گھر والوں کا احساس کریں۔ معمولی غلطیوں کی وجہ سے بڑے نقصانات ہو جاتے ہیں، آج سے پختہ ارادہ کریں کہ جیل سے باہر نکل کر اچھے اور ذمہ دار شہری بنیں گے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین عنایت اللہ بھٹو نے قرآنِ پاک کی سورۃ الرعد کی آیت نمبر 11 کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا: ’’بے شک اللہ کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدلیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس آیت سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل، شعور اور اختیار عطا کیا ہے، اگر انسان اپنی سوچ، نیت، عمل اور رویوں میں تبدیلی نہیں لاتا تو حالات بھی تبدیل نہیں ہوتے اس موقع پر قیدیوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ تقریب میں انچارج ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ سکندر علی مگسی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس لغاری، ڈاکٹر تنویر شاہ، اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ علی گل گبول، اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالحمید سومرو، ڈاکٹر اطہر داؤدانی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں، سٹی انچارج اے ایس آئی ایاز علی انصاری اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے

مزید خبریں

Back to top button