سرگودھا، شاہپور جیل میں قید مذہبی جماعت کا کارکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

سرگودھا (نامہ نگار)شاہپور جیل میں قید ایک مذہبی جماعت کا کارکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ متوفی کی شناخت قاری محمد نصیر کے نام سے ہوئی جو محلہ صابر آباد خوشاب سٹی کا رہائشی تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق قاری محمد نصیر کو 9 نومبر سے تھری ایم پی او  کے تحت شاہپور جیل میں نظر بند کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز اچانک اسے دل کا شدید دورہ پڑا، جس پر جیل انتظامیہ نے فوری طور پر اسے ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد خوشاب اس کے آبائی گھر پہنچا دیا گیا ہے، جہاں اس کی تدفین آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔مرحوم کی اچانک وفات پر علاقہ بھر میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ شہری حلقوں کی جانب سے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی سامنے آ رہا ہے

مزید خبریں

Back to top button