نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی بیٹے کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی اپنے بیٹے کے ہمراہ داتاؒدربار آمد۔ڈپٹی پرائم منسٹر نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دُعا کی۔
ڈپٹی پرائم منسٹر کو داتاؒ دربار پر جاری ترقیاتی امور کی بابت بریف کیا گیا۔داتا دربار کے فرنٹ پر گورنمنٹ آف پنجاب کے منصوبہ سے بھی آگاہ کیا گیا۔منصوبہ اوقاف اور ایل ڈی اے کے اشتراک سے2.5بلین کی لاگت سے مکمل ہو گا۔ترقیاتی منصوبے میں داتاؒدربار اور اردگرد کی سکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔



