میرپورخاص،انسانی حقوق کے عالمی دن پر کمشنر کمپلیکس سے پریس کلب تک آگاہی ریلی

میرپورخاص (رپورٹ شاھدمیمن) انسانی حقوق کے عالمی دن موقع پر کمشنر کمپلیکس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق راجویر سنگھ سوڈہا کی خصوصی ہدایت پر انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر انسانی حقوق معیز حسین تھیبو اور دیگر کی قیادت میں کمشنر کمپلیکس سے پریس کلب تک آگاہی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں انسانی حقوق کی پاسداری کرنے اور انسانی حقوق کی فراہمی ہر انسان کا بنیادی حق ہے نعروں کے پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل علی سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر سال 5 نومبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد ہر ذی شعور افراد کو انسانی حقوق کی پاسداری کرنے کے لئے آگاہی دینا ہے کیونکہ ہر انسان کو بنیادی حقوق حاصل ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انسانی حقوق معیز حسین تھیبو نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام روک تھام کے لئے ضلع سطح پر شکایتی سیل قائم کئے گئے ہیں جس کی نگرانی وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راجویر سنگھ سوڈہا کر رہے ہیں اور کہا کہ اس ادارے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور انسانی حقوق کی فراہمی کیلئے آواز بلند کرنا ہے انسانی حقوق کے مکمل طور پر پاسداری کو یقینی بنانا ہے ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیہوں، سندیپ کمار ایڈوکیٹ، ڈاکٹر فرحین اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر انور خاصخیلی، سول سوسائٹی کے نمائندوں، اساتذہ، مختلف محکموں کے ملازمین اور طلبہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button