سندھ کے وسائل کی مالکی کرنے کے لیے سر پر کفن باندھ کر نکلے ہیں،محب آزادسارنگ جویو

مقامی لوگوں کے منہ سے نوالہ چھیننا ایک ناقابل برداشت جرم ہے،محسن سولنگی،عدیل لغاری

بدین(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)سندھ بچاؤ مارچ گولارچی پہنچ گیا۔سندھ نیشنل کانگریس کا پیدل مارچ قافلہ کا گولارچی بائی پاس اور شہید فاضل راہو چوک پہنچنے پر مقامی کارکنوں کی جانب پھولوں اور اجرکوں سے شاندار استقبال کیا گیا۔گولارچی پریس کلب کے سامنے پیدل مارچ قافلہ نے ایک جلسے کی شکل اختیار کر لی.

اس موقع پر محب آزاد سارنگ جویو ،سھٹی جویو،محسن سولنگی،عدیل لغاری اور دیگر رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کے وسائل کی مالکی کرنے کے لیے سر پر کفن باندھ کر نکلے ہیں کارپوریٹ فارمنگ ذریعے ساحلی پٹی سمیت سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمینوں پر قبضہ کر کے مقامی لوگوں کے منہ سے نوالہ چھیننا ایک ناقابل برداشت جرم ہے جس کا رستہ روکے گے انھوں نے کہا کہ سمندری پٹی کی 44 لاکھ ایکڑ زمین سمندر برد ہو گئی ہے 70 میٹھے پانی کی جھیلیں کھاری پانی کی لپیٹ میں آ گئی ہیں اور چار ہزار گاؤں کی آٹھ لاکھ آبادی معاشی و سماجی تباہی کے سبب غربت کی لکیر کے نیچے آ کر زندگی سے بیزار ہو کر نکل مکانی کرنے پر مجبور ہیں انھوں نے مزید کہا کہ قومی کارکنوں کو جدوجہد سے روکنے کے لیے انہیں جبراً گم کیا جاتا ہے انھوں نے سندھ میں سے گم ہونے والے کارکنوں کی رہائی اور ان پر جھوٹے مقدمات بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

مزید خبریں

Back to top button