پیپلز پارٹی کے58یومِ تاسیس پرصادق فقیر چوک مٹھی میں جلسہ

مٹھی( جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 یومِ تاسیس کے موقع پر صادق فقیر چوک مٹھی میں جلسہ منعقد کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع تھرپارکر کے صدر ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو اور جنرل سیکرٹری سشیل کمار ملانی کی میزبانی میں منعقد کیئے گئے جلسہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا۔مٹھی گے صادق فقیر چوک پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع تھرپارکر کی جانب سے یومِ تاسیس کے موقع پر جلسہ منعقد ہوا۔جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع تھرپارکر کی نمایاں قیادت نے شرکت کی، جن میں ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، ایم پی اے فقیر شیر محمد بلالاڻي،سابق صدر ضلعہ تھر پارکر انجینئر گیانچند تھاہارانی، ویرجی کولہی، ایم پی اے قاسم سراج سومرو، سینیٹر پونجو مل بھیل اور دیگر مقامی لیڈران شامل تھے۔جبکے کلوئی، ڈیپلو، اسلام کوٹ، چیلہار اور چھاچھرو سے ہزاروں کارکنان اور ذیلی عہدیداران نے یوم تاسیس کی تقریب میں شریک ہوئے۔

مزید خبریں

Back to top button