امریکامیں افغان شہری کی فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے،پیر تصور الحسن گیلانی

شیخوپورہ(رپورٹ:عبدالمجید/ نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)معروف بین الاقوامی دینی سکالر روحانی شخصیت سابق جج وفاقی شرعی عدالت پیر سید تصور الحسن گیلانی آف نیویارک نے کہا ہے کہ امریکامیں افغان شہری کی فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے امن کے دشمن دہشت گردوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جانی چاہئے، موجودہ افغان رجیم خطہ کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کیلئے بھی خطرہ بن چکی ہے افغانستان کی طرف سے مسلم برادر ملک پاکستان کے خلاف سازشیں اور دہشت گردی کی کاروائیاں کروانا قابل مذمت ہے

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر سید تصور الحسن گیلانی نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے جسکے کسان زراعت کی طاقت سے قومی معیشت کی کایا پلٹ سکتے ہیں انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف اورزرعی پیداوار کیلئے ماہرین کی تحقیقات کی روشنی میں مواد دیاجائے جبکہ صنعتی ترقی کیلئے بھی بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں، پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اس میں اسلام ہی کا آفاقی نظام رائج ہوگا تو اس کے قیام کے مقاصد پورے ہوں گے اسلامی تعلیمات کا نفاذ ہی ہمارے تمام درپیش مسائل کا حقیقی حل ہے دوسرا کوئی نظام ہماری ترقی و خوشحالی کا ضامن ثابت نہیں ہوسکتا قوم کو اغیار کی پیروی چھوڑ کر اسلامی طرز عمل اپنانا ہوگا اور حکمرانوں کو بھی استحصالی نظام ترک کرکے اسلامی قوانین نافذ کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ اس کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلیں بھی بدحالی کی صورت میں بھگتیں گی اگر پاکستان کو خوشحالی و ترقی کا گہوارہ بنانا ہے تو اس کانظام اسلامی تعلیمات کی روشنی میں استوار کرنا ہوگاموجودہ استحصالی نظام کے نتیجہ میں سرمایہ دار کے بنگلوں، پلازوں اور ملز میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button