ہالا کے سینئر صحافی عبدالغفور ادا بھائی میمن کی والدہ کے چہلم پرخیرات فی سبیل اللہ کااہتمام

ھالا(رپورٹ:نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ہالا کے سینئر صحافی عبدالغفور ادا بھائی میمن کی والدہ ماجدہ کے چہلم کے موقع پر خیرات فی سبیل اللہ کا اہتمام۔پی ایف یو جے ورکرز یونٹ مٹیاری کے صدر اور سینئر صحافی عبدالغفور ادا بھائی میمن کی والدہ ماجدہ کے چہلم کے سلسلے میں ایصالِ ثواب کے لیے خیرات فی سبیل اللہ کا نہایت احترام اور روحانیت کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سیاسی، سماجی، صحافتی اور مذہبی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی۔
تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما نصیر احمد میمن، میونسپل کمیٹی ہالا کے چیئرمین گل محمد پنهور، ڈی ایس پی ارشد لغاری، سید مختیار شاہ، سینئر صحافی سہیل احمد بھیو، فیاض ہاشمانی، شاہد حسین میمن، سجاد علی میمن، مقبول بلال، محمد دین بلوچ، شمشاد راجپوت، جمشید کلهوڙو، اعجاز بگھیو، نثار لغاری، جاوید سنائی، سردار شوکت، وجاہت علی سومرو سمیت ضلع بھر کی صحافتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعائیں کی گئیں۔ خیرات میں مستحقین، یتیم بچوں اور ضرورت مند گھرانوں میں کھانے اور راشن کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا گیا۔ایصالِ ثواب اور خیرات کا یہ عمل نہ صرف مرحومہ کے لیے صدقۂ جاریہ ہے بلکہ محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال بھی ہے۔ عبدالغفور ادا بھائی میمن اور ان کے خاندان کے لیے صبر جمیل اور مرحومہ کے لیے جنت الفردوس کی دعائیں دی گئیں.



