قمبر شہدادکوٹ،خیر پور سمیت کئی اضلاع کے پولیس افسروں کے تبادلے

لاڑکانہ(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)سندھ میں قمبرشہدادکوٹ اور خیرپور کے ایس ایس پیز سمیت مختلف پولیس افسران کے تبادلے .آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی قمبرشہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کا تبادلہ کرکے شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کراچی کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی خیرپور حسن سردار احمد خان کا تبادلہ کرکے اسے ایس ایس پی قمبرشہدادکوٹ تعینات کردیا گیا ہے. ادھر پوسٹنگ کے انتظار میں بیٹھے سمیع اللہ سومرو کو ایس ایس پی خیرپور مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی اے وی ایل سی کراچی رینج امجد احمد شیخ کو ایس ایس ایس کیماڑی تعینات کیا گیا ہے. اس طرح محمد عمران خان کو ایس پی ایس آئی یو کراچی رینج مقرر کردیا گیا ہے.



