قمبرشہدادکوٹ:ڈاکو رائس ملز مالک سے 20لاکھ لوٹ کر فرار

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)قمبرشہدادکوٹ میں تھانہ پکھو کی حدود گاؤں گھوگھارو میں ڈاکو رائس ملزم میں داخل ہوکر مل مالک منصور چانڈیو اور بیوپاری سلیم منگی سے 20 لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے. لوٹے گئے اسلحے میں پسٹل اور رائفل شامل ہے. پولیس نے ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے.



