کھورواہ کے عوام کادیرینہ مطالبہ پوراہوگیا،سکول کیلئے ٹینڈر جاری،اسماعیل راہو

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)کھورواہ کے عوام کا کئی سالوں سے کیا گیا مطالبہ پورا ہو گیا۔ صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو کی جانب سے کھورواہ کے رہائشیوں کے لیے سڑک کی تعمیر کے بعد اب گوٹھ بصر خان لاشاری میں اسکول کی عمارت کی تعمیر کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے، جو صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔ عوامی نمائندوں اور تعلیم دوست شخصیات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شہری رجب راحموں اور محمد راحموں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ اسکول کی عمارت کا ٹینڈر محمد اسماعیل راہو، اسلم راہو، ڈاکٹر سجاد چانڈیو اور کھورواہ یونین کونسل کے چیئرمین ارباب صالح محمد راحموں کی کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے گاؤں والوں کے مطالبے پر مسلسل تعلیمی اصلاحات کے لیے جدوجہد کی اسکول کی نئی عمارت بننے سے علاقے کے طلبہ کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کے مزید مواقع ملیں گے اور تعلیمی ماحول میں نمایاں بہتری آئے گی۔ علاقے کے لوگوں نے صوبائی وزیر اور دیگر متعلقہ رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے.



