سرگودھا کمشنر ڈویژن کا ریڑھی بازار اور شہر میں جاری بیوٹیفکیشن کا دورہ

سرگودہا (جانوڈاٹ پی کے) کمشنر سرگودہا نے 9 نمبر چونگی پر حال ہی میں قائم کیے گئے ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم او آر زویا بلوچ نے کمشنر کو بازار کے انتظامات، سہولیات اور عملی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنر نے کہا کہ یہ ماڈل ریڑھی بازار وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت قائم کیا گیا ہے تاکہ ریڑھی بانوں کو منظم جگہ ملے اور شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو۔ انہوں نے بازار میں صفائی اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
کمشنر سرگودہا نے سٹی روڈ اور کچہری بازار میں جاری بیوٹیفکیشن کے کام کا موقع پر جائزہ لیا۔ فیسکو کی طرف سے برقی آلات کو انڈر گراؤنڈ کرنے کے کام کا بھی معائنہ کیا گیا۔ کمشنر نے فیصل بازار، ہری پورہ اور گول چوک ، بلاک نمبر 12 ،سیٹلائٹ ٹاون سمیت دیگر شہری علاقوں میں تجاوزات اور صفائی کے امور کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو شہری سہولیات بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔



