تھانہ جھال چکیاں کی حدود میں خوفناک واقعہ: پرانی رنجش پر دو گروپوں میں فائرنگ

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)تھانہ جھال چکیاں کی حدود میں واقع اعوان کالونی، چک 70 شمالی میں پرانی رنجش کی بناء پر دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچے سمیت کم از کم تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے اس واقعہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین اور ذرائع کے مطابق، دونوں فریقین کے درمیان کافی عرصے سے ذاتی دشمنی چلی آ رہی تھی، جو ایک خونی تنازعے میں بدل گئی۔ فائرنگ کا تبادلہ اتنی شدت کا تھا کہ سڑک پر موجود راہگیر اور شہری گھروں میں محصور ہونے پر مجبور ہو گئے۔
فائرنگ کی زد میں آ کر تین افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کی شناخت 10 سالہ سفیر اور 20 سالہ علی حسن کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ تیسرے زخمی کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جھال چکیاں کی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی



