مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروي/ جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی شہر کے قریب ماروی پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وہاں سے انہیں تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جب کہ حادثے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔زخمیوں میں ایک میگھوار اور 2 مہیشور نوجوان شامل ہیں۔
جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والا گاؤں مالنہور وینہ کا تلسی داس میگھواڑ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
Back to top button