معروف شاعر و صحافی ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)معروف شاعر اور صحافی ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کیس کی سماعت عدالت نے 4 دسمبر تک ملتوی کر دی، مقتول کی بیوہ حلیمہ انصاری کی اس کے لے پالک بیٹے ملزم لطیف آکاش انصاری سے ملاقات بھی کرائی گئی

بدین سے تعلق رکھنے والے شاعر و صحافی ڈاکٹر آکاش انصاری کو قاسم آباد حیدرآباد میں گذشتہ سال بہیمانہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا، قتل کے مقدمے میں مقتول کا لے پالک لطیف آکاش انصاری گرفتار ہے جسے  سینٹرل جیل سے عدالت لایا گیا تھا، فرسٹ ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج و ماڈل کریمنل کورٹ حیدرآباد کے جج جناب تصور علی راجپوت کی عدالت میں یہ قتل کیس زیر سماعت ہے، مقدمے کے مدعا علیہان جان محمد انصاری اور علم الدین انصاری بھی موجود تھے، ڈاکٹر آکاش انصاری کی بیوہ حلیمہ انصاری شروع سے اپنے لے پالک بیٹے کی حمایت کر رہی ہیں، لطیف آکاش انصاری کو عدالتی لاک اپ سے نکال کر حلیمہ انصاری سے ملاقات کرائی گئی، ملزم کا بیان ریکارڈ ہو چکا ہے جس پر جرح ہونی تھی مگر تین سماعتوں سے جرح نہیں ہو رہی، آئندہ سماعت 4 دسمبر کو ہو گی

مزید خبریں

Back to top button