گجرات میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ سکول کا قیام، آر پی او گوجرانولا طیب حفیظ نے باقاعدہ افتتاح کر دیا

گجرات (رپورٹ:خالد ہنجرا)وزیراعلی پنجاب کے وثزن کے مطابق گجرات میں  حادثات کے تدارک اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ڈی پی او کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈیجیٹل ڈرائیونگ سکول کا قیام لایا گیا جس کا باضابطہ افتتاح آر پی او گوجرانولا طیب حفیظ چیمہ نے کیا جہاں پر ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے ان کو اس کا باضابطہ معائنہ کروایا اور ڈی ایس پی ٹریفک ظہیر عباس جنجوعہ نے اپنے عملہ کے ہمراہ وہاں پر نصب ڈیجیٹل سیمو لیٹر  ڈرائیونگ کر کے بتایا اس پر یہاں آنے والے طلباء و طالبات کو باضابطہ سڑک پر نصب سائن بورڈ اور پارکنگ کے ساتھ ساتھ موٹر وے پر گاڑی چلانے کا مکمل طریقہ کار دکھایا اس وقت سکول  میں درجن بھر سے زائد اسٹوڈنٹ نے داخلہ لیا ہوا ہے جو یہاں  پر ڈرائیونگ سیکھنے آتے ہیں جہاں پر خواتین کے لیے لیڈی انسٹکٹر اور میل کے لیے میل  انسٹکٹر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button