سرگودھا پولیس شہداء کی فیملیز کی سرپرست، ڈی پی او محمد صہیب اشرف

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ سرگودھا پولیس کے شہداء کی فیملیز ان کی اپنی فیملی کی مانند ہیں، اور ان کا تحفظ سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ڈی پی او سرگودھا نے اس بات پر زور دیا کہ سرگودھا پولیس اپنے ان عظیم بیٹوں کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں ہونے دے گی جنہوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کا شعبہ باقاعدگی کے ساتھ اپنے شہداء کی فیملیز سے رابطہ میں ہے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھ رہا ہے۔ ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے عہد کیا کہ شہداء کی فیملیز کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی دیکھ بھال سرگودھا پولیس کے فرائض میں شامل ہے



