سرگودھا میلہ پولیس کی بہترین کارکردگی: قتل کے دو مجرموں کو عمر قید کی سزا

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)تھانہ میلہ پولیس کی جانب سے مقدمہ کی بہترین تفتیش اور موثر پیروی کی بدولت قتل کے مقدمہ میں گرفتار دو (02) مجرموں کو عدالت نے عبرتناک سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق، مقدمہ نمبر 348/23 بجرم 302 ت پ تھانہ میلہ میں ملوث ملزمان محمد اشرف اور نور محمد نے ایک شخص عطاء اللہ کو ناحق قتل کر دیا تھا۔
میلہ پولیس نے اس سنگین جرم کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا اور ٹھوس سائنسی شواہد کے ساتھ مقدمے کا چالان معزز عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی ٹیم نے مقدمہ کی بھرپور اور موثر پیروی کو یقینی بنایا۔
پولیس کی ٹھوس شہادتوں اور مقدمہ کی موثر پیروی کی روشنی میں، معزز عدالت نے دونوں مجرمان محمد اشرف اور نور محمد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ اس کے علاوہ، عدالت نے ہر مجرم پر 03،03 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔



