آر یو جے کے وفد کی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال سے ملاقات

شیخوپورہ (رپورٹ عبدالمجید نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے جنرل سیکرٹری محمد عابد مغل کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال محمد عقیل اشفاق سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں آر یو جے ساہیوال کے صدر چوہدری نجیب احمد، پریس کلب اوکاڑہ کے سینئر نائب صدر حاجی محمد فاروق، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سینئر نائب صدر محمد جنید ایڈووکیٹ اور انجمن تاجران کے رہنما محمد شہزاد بھٹہ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل، ان کے حل اور صحافتی ماحول کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق نے وفد کو یقین دلایا کہ علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور محکمہ انفارمیشن کے دروازے ہمیشہ صحافیوں کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل اجاگر کرنے کے لئے ریجنل یونین آف جرنلسٹ کے کامیاب ٹرین مارچ پر مبارک باد بھی دی۔ وفد نے صحافیوں کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے حکومتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کا شکریہ ادا کیا۔



