شیخوپورہ کے علاقہ مانوالا میں کار نہر میں گر گئی،خاتون کی لاش نکال لی گئی

شیخوپورہ(عبدالمجید/ نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)شیخوپورہ کے علاقہ مانوالا میں کار نہر میں گر گئی۔
واقعہ فیصل آباد روڈ کچی کوٹھی مانانوالہ اپر گوگیرہ نہر میں پیش آیا۔نامعلوم وجہ سے کار نہر میں گر گئی کار سوار افراد کے متعلق معلومات نہ مل سکیں۔ورثاء کی تلاش جاری کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیموں کا فوراً ریسپانس ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا اور ایک خاتون کی لاش کو نکال لیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شیخوپورہ کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو شیخوپورہ اور ننکانہ کی غوطہ خور ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف عمل کار سوار افراد کے لواحقین کا پتہ نہ چل سکا اور کار سوار مبینہ افراد کی تلاش جاری۔



