بدین میں ایل پی جی دکانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم
چنگچی رکشاؤں اور لوڈر رکشاؤں سے ٹیپ ریکارڈر اور لاؤڈ اسپیکر اتار کر ضبط کر لیئے گئے

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین شہر میں ایل پی جی گیس کی دکانوں اور لوڈر رکشاؤں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت نے شہر کے قاضیاواہ چوک میں واقع ایل پی جی گیس کی ایک دکان پر چھاپہ مارا تو دکاندار فرار ہوگیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ایس ایچ او بدین اعجاز سومرو کو حکم دیا ایل پی جی گیس کے تمام کی دکانوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے، اسی دوران چنگچی رکشاؤں اور لوڈر رکشاؤں سے ٹیپ ریکارڈر اور لاؤڈ اسپیکر اتار کر ضبط کر لیئے گئے
بغیر لائسنس رکشا چلانے والوں کو وارننگ اور جرمانے کیئے گئے اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت نے شہر کے مین شاہ عبد الطیف بھٹائی روڈ پر ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے لیے میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے چھپرے، پتھارے اور ریڑھوں کو ہٹا نے کا حکم دیا اور مختلف دکانداروں کو تجاوزات ختم کرنے کے لیے وارننگ جاری کی۔
اس موقع پر راجیش دلپت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلند آواز میں لاؤڈ اسپیکر چلانے والی گاڑیوں اور وہ لوگ جو تجاوزات ہٹانے کے بعد دوبارہ تجاوزات میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



