اہل سرگودھا کو بیمار جانوروں کا گوشت کھلانے کی سازش ناکام،11سو کلو باسی گوشت تلف کرادیا گیا

سرگودھا(جانو ڈاٹ پی کے)سرگودھا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سالم بھیرہ انٹر چینج پر ناکہ لگا کر گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی جبکہ ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کی موقع پر جانچ کرکے اسے انسانی استعمال کے لیے انتہائی مضر قرار دیا۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے گوشت کو موقع پر تلف جبکہ 2 ملزمان کیخلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ گاڑی اور ڈرائیور دونوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ گوشت راولپنڈی کمیٹی چوک میں موجود ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا بروقت کاروائی کرکے فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو باسی اور بیمار جانور کا گوشت کھانے سے بچا لیا۔ صوبے بھر میں ناقص گوشت کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

 

 

مزید خبریں

Back to top button