تھانہ جھاوریاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3افراد کو گرفتار کرلیا

سرگودھا(جانو ڈاٹ پی کے)تھانہ جھاوریاں پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل کے ایک مقدمے میں مطلوب 03 ملزمان کو کامیابی سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے یہ گرفتاری واقعہ کے ایک ہفتے کے اندر عمل میں لائی ہے۔

گرفتار ملزمان نے حال ہی میں نصر نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا اور وقوعہ کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔تھانہ جھاوریاں پولیس کی ٹیم نے مفرور ملزمان کا پیچھا کیا اور ٹھوس شواہد کی مدد سے انہیں ایک ہفتے کی قلیل مدت میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت ندیم، ریاض، اور یار کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ انہیں عدالت کے سامنے پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

پولیس کے اس کامیاب آپریشن پر علاقہ مکینوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کارروائی قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button