بدین:موٹر سائیکل حادثے میں نوجوان جاں بحق،2افراد شدید زخمی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)گولاڑچی بدین روڈ پر ترائي اسٹاپ کے قریب افسوسناڪ روڈ حادثہ ایک نوجوان جاں بحق دو شدید زخمی تفصیل کے مطابق تین نوجوان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گولاڑچی سے ترائی شہر جا رہے تھے
کے روڈ کنارے پر پہلے سے ہی خراب کھڑے سيمنٹ سے بھرا ٹرک کے پچھلے حصے سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس کے نتيجے میں موٹر سائیکل سوار ترائی شہر کا رہائشی جس کی بشير ميمن کے نام سے شناخت ہوئی ہے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے جاں بحق اور زخمیوں کو انڈس سول اسپتال بدین لایا گیا ہے جہاں پر مطلوب قانونی کارروائی کے بعد فوری بشیر میمن کی نعش ان کے لواحقین کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کی کامران ملاح اور شاهد خاصخیلی کے نام سے شناخت ہوئی ہے زخمی شاہد خاصخیلی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس کو سول اسپتال حیدرآباد رفر کیا گیا حادثے کی وجہ بدین سے تیز رفتار کار جس کی فینسی لائیٹیں فول جلنے کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو سامنے کھڑا ٹرک نظر نہیں آ یا اور موٹر سائیکل کھڑی ٹرک کی پچھلی حصے سے ٹکرا گیا جو اس حادثے کا سبب بنا یاد رہے گاڑیوں میں غیر قانونی فینسی لائیٹوں کے باعث مسلسل حادثات کے مد نظر شہریوں کی جانب سے ایس ایس پی بدین کو شکایات کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیئے جا رہے ہیں جاں بحق بشیر میمن اور زخمی نوجوانوں کا گولاڑچی میں کاروبار ہے اور خزاں دستوراپنا کاروبار بند کرکے وہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گولاڑچی سے اپنے شہر ترائی کا رہے تھے



