رکن صوبائی اسمبلی چوہدری وقار احمد چیمہ کاسول ہسپتال وزیرآباد کا اچانک دورہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی چوہدری وقار احمد چیمہ کا سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس کے ہمراہ سول ہسپتال وزیرآباد کا اچانک دورہ،مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیا۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نعیم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حماد چیمہ نے انہیں ہسپتال کا وزٹ کروایا۔اس موقع پر چوہدری شہباز احمد چیمہ آف منصور والی ،ڈاکٹر ابراہیم اور سماجی شخصیت اشفاق احمد بھی موجود تھے۔ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ نے ایمرجنسی سمیت ڈائیلسز یونٹ، گائنی وارڈ، چلڈرن وارڈ، لیبارٹری اور ایکسرے یونٹ کا وزٹ کیا۔ انہوں نے مریضوں کے علاج و معالجہ کے حوالے سے تفصیلی استفسار کیا اور ان کے تیمارداروں سے دستیاب سہولیات بارے معلومات حاصل کیں

انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری اور مفت علاج فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہسپتال انتظامیہ کو مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کی ہیں تاکہ شہریوں کو صحت عامہ کی سہولیات بہترین انداز میں میسر آ سکیں۔با و شعیب ادریس نے کہا کہ وزیرآںاد ہمارا شہر ہے یہاں کے لوگوں کا ہر طرح سے خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے صحت عامہ سمیت دیگر مسائل کو فوری ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button