علی پورچٹھہ سرکلر روڈ”گٹرستان”بن گیا

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)علی پورچٹھہ سرکلر روڈ”گٹرستان”بن گیا۔

رسولنگر روڈ سے مین بازار تک سرکلر روڈ پر کئی روز سے سیوریج کا نظام بری طرح تعطل کا شکار ہے۔ گٹر ابلنے کے باعث گندا پانی سڑک پر پھیل کر بڑے تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اس سڑک پر واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طالبات اسکول آنے اور چھٹی کے وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں اور روزانہ گندے پانی میں سے گزر کر اپنی منزل تک پہنچنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے کہا ہے کہ بارہا شکایات کے باوجود بلدیہ حکام نے نہ تو کوئی صفائی کا عمل شروع کیا اور نہ ہی سیوریج لائن کھلوا کر صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کی۔ علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے اس بدترین غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج لائن کھولی جائے اور مستقل بنیادوں پر حل نکالا جائے تاکہ شہریوں کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔

مزید خبریں

Back to top button