گجرات: خاتون سے زیادتی پر ’جن‘کے خلاف مقدمہ درج

گجرات (رپورٹ خالد ہنجرا/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)گجرات میں زیادتی کا انوکھا مقدمہ درج کیا گیا جس میں عادل نامی ’’جن‘‘ پر خاتون سے جنسی زیادتی کرنے کا الزام ہے ۔
اس حوالے سے گجرات کے تھانہ ککرالی میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس کے مطابق ایک جن کی جانب سے خاتون سے زیادتی کرنے کا واقعہ گائوں بھدر میں پیش آیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق درخواست گزار خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے داماد کے اندر’جن‘آتا ہے جوداماد کو قابو کر کے میرے ساتھ جنسی جسمانی تعلق قائم کر لیتا ہے، 17 سالہ نوجوان کبیر میں عادل نامی ’’جن‘‘ نے اپنی سابقہ ساس کیساتھ زیادتی کی ڈی پی او کے حکم پر ساس کی مدعیت پرسابق دامادسید کبیر اورعادل نامی جن پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی ار کے مطابق خاتون کا بتانا ہے کہ کبیر کی اس کی بیٹی کے ساتھ سات آٹھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی تاہم شادی سے پہلے بھی کبیر مذکورہ خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ تاہم بیٹی سے شادی کے بعد اس نے اسے بھی طلاق دے دی اور گزشتہ روز رجوع کرنے کیلئے متاثرہ خاتون کے گھر آیاتھا اس دوران اس نے اپنی سابقہ ساس سے زیادتی کی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق کبیر پر عادل نامی جن آتا ہے جب بھی جن آتاہے تو وہ خاتون سے زیادتی کرتا ہے۔
متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروالیا گیا ہے 1 سے 2 روز میں رپورٹ موصول ہوگی،سابق داما د کے اندر عادل نامی ’’جن ‘‘ 43 سالہ ساس پر عاشق تھا،ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔



