سرگودھا:7جواری رنگے ہاتھوں گرفتار،داؤپر لگی رقم برآمد

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، جواء کھیلتے 07 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد،مقدمہ درج

 سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف عزیز کی ہدایت پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے بذریعہ لڈو دانہ کھیلتے ہوئے 07 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔گرفتار جواری فیصل سے 20 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی،گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم اور موبائل فونز برآمد کرکے ان کے خلاف قماربازی ایکٹ اور منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

مزید خبریں

Back to top button