سکھر:نافرمان بیٹے کے تشدد کیخلاف وکیلہ بیگم کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر شیخ شاہین روڈ کی رہائشی خاتون وکیلا بیگم نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے نافرمان بیٹے طاہر ملک اور اس کی زوجہ نسرین کے خلاف سنگین جسمانی تشدد، دھمکیوں اور جائیداد پر ناجائز قبضے کے الزامات عائد کیے۔

مظاہرہ کے دوران وکیلا بیگم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، "میرا سب سے بڑا بیٹا نافرمان ہو چکا ہے۔ وہ اور اس کی بیوی مجھے جائیداد سے بے دخل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے میرے ہاتھوں کی انگلیاں توڑیں، مجھ پر چھریوں کے وار کیے گئے، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹیاں جب گھر آتی ہیں تو بیٹے اور بہو انہیں دھکے دے کر گھر سے باہر نکال دیتے ہیں۔

وکیلا بیگم نے مزید کہا کہ "جب سے میرے شوہر کا انتقال ہوا ہے، اسی بیٹے نے ہمارے گھر، دکانیں اور کئی جائیدادوں پر قبضے کر رکھے ہیں۔اب وہ آخری رہائشی گھر پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ میں پورے ہوش و حواس میں اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرتی ہوں۔مسمات وکیلا بیگم نے بالاحکام سمیت چیف جسٹس آف پاکستان، وزیرِ اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے پرزور اپیل کی کہ طاہر ملک اور اس کی اہلیہ نسرین کے خلاف فوری گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button