اسلام آباد پر ڈینگی کے وار،24گھنٹے میں 27نئے کیس رپورٹ،مجموعی تعدادحیران کن

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)اسلام آباد میں24 گھنٹے کےدوران ڈینگی کے27نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،مختلف ہسپتالوں میں اس وقت64مریض زیرِ علاج ہیں۔24گھنٹے کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے20اور شہری علاقوں سے7افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ایک روز کے دوران34ہزار 556مقامات کی چیکنگ بھی مکمل کی گئی۔
ایک روز کے دوران34ہزار 556مقامات کی چیکنگ بھی مکمل کی گئی
مختلف سیکٹرز میں 1399 جگہوں پر اسپرے اور 914 مقامات پر فوگنگ کی گئی۔ سرویلینس کے دوران 213 مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیلڈ ٹیمیں ہاٹ اسپاٹس پر روزانہ مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقامات سیل،سخت قانونی کارروائی ہوگی۔



