امریکا نے حزب اللہ سے منسلک 9 افراد پر پابندیاں عائد کر دیں

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے لبنان میں حزب اللّٰہ سے منسلک 9 افراد پر پابندیاں لگا دیں۔
امریکی وزیر خزانہ کے مطابق حزب اللّٰہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت میں درانداری اور دیرپا امن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ حزب اللّٰہ ارکان پارلیمنٹ سمیت سیاسی نمائندوں کے نیٹ ورک پر انحصار کرتی ہے۔



