مہابھارت کے کرن سے شہرت حاصل کرنیوالے پنکج دھیر چل بسے
ہدایتکار کے طور پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا

ممبئی(جانو ڈاٹ پی کے)مہابھارت کے کرن سے شہرت حاصل کرنیوالے پنکج دھیر چل بسے۔پنکج دھیر نے1988میں مشہور سیریل "مہابھارت” میں کرن کا کردار ادا کیا تھا،جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کی جاندار اداکاری، شاندار مکالمے اور باوقار شخصیت نے انہیں لاکھوں مداحوں کا محبوب بنا دیا۔پنکج دھیر نے نہ صرف بطور اداکار بلکہ ہدایتکار کے طور پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے کئی ڈرامے اور فلمیں پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیں، اور نوجوان فنکاروں کو تربیت دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔وہ مشہور اداکار نکیتن دھیر کے والد بھی ہیں،جو بالی ووڈ فلموں میں اہم کردار نبھا چکے ہیں،جیسا کہ "چنئی ایکسپریس” میں ولن کا کردار۔پنکج دھیر کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بھارتی کلچر،مذہبی داستانوں اور روایتی کرداروں کو نئی نسل تک پہنچایا۔



