’’فوراً، پڑھائی کرو بیٹا ‘‘مومنہ مستحسن کا مداح کے سوال پر دلچسپ جواب

لاہور(jano.pk)پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے مداح کے سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ مومنہ مستحسن کے مداح نے لکھا کہ ’مومنہ کا کم بیک میرے اکیڈمک کم بیک سے پہلے ہوگیا۔‘
جواب میں گلوکارہ نے لکھا کہ ’فوراً، پڑھائی کرو بیٹا۔‘
گلوکارہ کے دلچسپ جواب پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ مومنہ مستحسن طویل وقفے کے بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی کررہی ہیں لیکن ان کے خیال میں مداحوں کے لیے تعلیم زیادہ اہم ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے ماضی میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بھی اس گانے ’تیرا وہ پیار‘ کو پسند کرنے والوں میں شامل ہیں۔ایک انٹرویو میں نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ مومنہ اور عاصم کے اس گانے کے مداح ہیں اور اپنی فلم ’منٹو‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ یہی گانا سن کر شوٹنگ کیا کرتے تھے۔
اس انٹرویو میں نواز الدین صدیقی نے مومنہ مستحسن کا نام تو غلط تلفظ کے ساتھ لیا البتہ ان کے گانے کی بہت زیادہ تعریفیں کی تھیں۔نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ’منٹو‘ کی شوٹنگ کے دوران میں صرف ایک گانا سنتا تھا، یہ پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا گانا تھا جس کا نام ”تیرا وہ پیار تھا“۔



