کُرم میں پاک فوج کی جانب سے طالبان کے چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کردیاگیا

پشاور(jano.pk)خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں پاک فوج کی جانب سے طالبان کے چلتے ٹینک کو نشانہ بنانے کر تباہ کردیا۔خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپوراور شدید جواب دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سےطالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہوگیا اور وہ پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ تباہ کردی گئی، افغان طالبان اپنی متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔کارروائی کے دوران طالبان کے چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا جس کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔



