پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، 1 لاکھ 82 ہزار کی حد بحال

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ حاصل کرلی۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار 347 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 430 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ میں ابتدائی تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھی گئی، جبکہ کاروباری حلقے اسٹاک مارکیٹ میں آئندہ کی سمت کے حوالے سے مثبت پیش رفت کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ عرصے کے دوران معاشی اور مالیاتی پیش رفت کے باعث اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ سرمایہ کار ملکی معاشی صورتحال اور مارکیٹ سے متعلق اہم اعلانات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button