جمعرات کو ملاقاتیں، بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے خواہش مند رفقاء کے نام سامنے آگئے

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب کے علاقے راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا دن جمعرات مقرر کردیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے ملاقات کے خواہش مند رفقاء کی فہرست جیل حکام کے حوالے کردی ہے۔ذرائع کے مطابق فہرست میں مرتضیٰ طوری، رئیس قیوم، حمزہ گیلانی، مبشر عباسی، ندیم عباسی اور عاصمہ راجا کے نام شامل ہیں۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے رفقاء کی فہرست جیل حکام کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے تحت جانچ پڑتال کی جائے گی۔


