برطانیہ میں یہودی عبادتگاہ پر حملہ،2افراد ہلاک ہوگئے،برطانیہ میں ہنگامی صورتحال

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں یہودی عبادتگاہ پر حملہ،2افراد ہلاک ہوگئے۔گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن کنیسہ کے باہر ایک شخص کو موقع پر ہی گولی مار دی گئی۔

کیئر اسٹارمر ڈنمارک میں یورپی سربراہی میٹنگ سے قبل واپس آکر لندن میں کوبرا کمیٹی کی صدارت کریں گے۔ —فوٹو: اے ایف پی

پولیس کے مطابق ایک شہری نے اطلاع دی کہ اس نے دیکھا کہ ایک گاڑی لوگوں کی جانب دوڑائی گئی اور ایک شخص کو چاقو مارا گیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق متاثرین کو چاقو زنی اور گاڑی سے ٹکر لگنے کے نتیجے میں ہونے والے زخموں کا علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم نے حملے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button